نئی دہلی،3 جون)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین سرحد پر تناؤ کے درمیان حکومت سے بدھ کو سوال کیا کہ کیا کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں گھسا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’کیا ہندوستانی حکومت یہ تصدیق کرسکتی ہے کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں نہیں گھسا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سرحد پر چینی فوجیوں کی ہلچل کی رپورٹ کے درمیان مسٹر گاندھی حکومت سے اس سلسلے میں حالات واضح کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔