امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام چین پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ چین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں اترنے کی اجازت دے۔









