متھرا(بھاشا)جہیز میں موٹرسائیکل اورایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہے دوبھائیوںکو دلہنیں تو ملی نہیں، لیکن جیل کی ہوا ضرور مل گئی ۔پولیس نے دلہنوں کے باپ کی تحریر پر دونوں دولہوں کو ان کے جہیز کے لالچی باپ سمیت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق دوشنبہ کی شب رات میں مانٹ راجہ گائوں کے رہنے والے بنگالی کی دوبیٹیوں مدھواورنیناسے شادی کیلئے ہاتھر ضلع کے سعد آباد علاقہ کے کرسنڈا سے روی اوراجیت اپنے باپ فوراًسنگھ اوررشتہ داروں سمیت بارات لیکر پہنچے تھے لیکن جب بارات دلہنوں کے دروازے پر پہنچی تو جہیز میں موٹرسائیکل اورایک لاکھ روپئے
نقد نہ مل پانے پر دونوں دولہے اکھڑ گئے ان کے باپ نے بھی ہنگامہ کھڑاکردیا۔ لڑکی والوں نے انھیں سمجھانے کی کوشش کی تو بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ باراتیوں نے بھی توڑ پھوڑ شروع کردی دیکھتے ہی دیکھتے شادی کی جگہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ فریقین کے تقریباًایک درجن افراد زخمی ہوگئے پولیس بھی بلالی گئی پولیس نے رات میں فریقین کے اہم لوگوں کو بیٹھا کر آپس میں معاملہ سلجھالینے کا مشورہ دیا جب بات نہیں بنی تو پولیس نے منگل کی شام دونوں دولہوں کو ان کے باپ سمیت جیل بھیج دیا۔ بتایاجارہا ہے کہ باپ کی بے عزتی سے ناراض دلہنوں نے بھی ان سے کسی بھی قیمت پر شادی کرنے سے منع کردیا تھا۔