نئی دہلی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ان کی اہلیہ مہہ جبین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے ابلاغ نے یہ بات بتائی۔ انڈرورلڈ ڈان کے شخصی باڈی گارڈس اور پرسنل اسٹاف کو کورنٹائن کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق داؤد ابراہیم فی الحال کراچی کے ملٹری ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب ممبئی پولیس اس بات سے لاعلم ہو نے کا دعوی کررہی ہے۔
آئی بی محکمہ بھی اس خبر سے بے خبر ہونے کا دعوی کررہی ہے۔واضح رہے کہ 2003 ء میں ہندوستان اور امریکہ نے داؤد ابراہیم کو انڈر ورلڈ ڈان نامزد کیا ہے۔ ان کے سر پر 25 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ 1993 ء میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکہ میں وہ اہم ملزم ہیں۔