غزہ ،8 جون (اسپوتنک) فلسطین میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے آٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان متاثرین میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی وزیر صحت مائی الکائلا نے کہا ’’دریائے اردن کے ساحل پر واقع ویسٹ بینک کے ہیبرون میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 651 ہوگئی ہے۔ ہیں‘‘۔
غزہ پٹی میں اس انفیکشن کا پہلا کیس 23 مارچ کو سامنے آیا تھا ،اس وقت سے اب تک 70 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فلسطین میں اب تک 550 افراد اس انفیکش سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔