ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں فلموں کا باکس آفس پر پانچ سوکروڑ روپئے کی آمدنی کرنا بھی بڑی بات نہیں ہوگی۔ ۲۰۱۰ء میں آئی فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والی سوناکشی سنہا کو سو کروڑ کے کلب کی کوئن سمجھا جاتا ہے۔ سوناکشی کی دبنگ ، دبنگ ۲،رائوڈی راٹھور اور سن آف سردار جیسی فلموں نے سو کروڑ روپئے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ سوناکشی سنہا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت سوکروڑ روپئے کمانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ مستقبل میں تین سو ، چار سو یا پھر پانچ سوکروڑ روپئے بھی کمانا کوئی بڑی بات نہیں ہوگی ۔ میں اعدادوشمار پر توجہ نہیں دیتی ہوں میری کامیابی کا سہرا میرے والدین اور ناظرین کو جاتا ہے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں کمرشیل فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہوں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ناظرین بھی مجھے اسی طرح کی فلموںمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں میرا کام ناظرین کی تفریح کرنا ہے حالانکہ میں لٹیرا جیسے چیلنگ کردار بھی کرسکتی ہوں۔ میں ویسی فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہوں جسے سبھی لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلموںمیں تیور ، ہالی ڈے اور ایکشن جیکشن خاص ہیں۔ وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا نے اپنے بھائی لو سنہا اور کش سنہا کے ساتھ ایک اشتہاری فلم میں کام کیا ہے سوناکشی سنہا نے ایک ریل اسٹیٹ برانڈ سے متعلق ایک اشتہاری فلم میں کام کیا ہے اس اشتہاری فلم کو شاٹ گن موویز کے بینر کے تحت سوناکشی کے بھائی لو سنہا نے بنایا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کش سنہا نے کی ہے۔ کش سنہا نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ابتدا سے لیکر اس کو بنانے تک کا پورا کام خود کیا ہے ہم نے اس کیلئے باہری وسائل کا استعمال نہیں کیا واضح رہے کہ کش سنہا کا رحجان ہدایتکاری کی طرف رہا ہے ،کش سنہا سانوریا ، دبنگ اور بے شرم میں اسسٹنٹ کے طورپر کام کرچکے ہیں۔