رام گڑھ (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ سے نمٹنے کے تناظر میں مسٹر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔
مسٹر سنہا نے وزیر اعظم کے تقریری انداز کی نقل کرتے ہوئے ٹویٹ کی شروعات ان لفظوں میں کی،‘ میرے پیارے دیش واسیوں!’انہوں نے کہا،‘ ہندوستان اب دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ کورونا متاثر ملک ہے ۔
یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جب ہمیں لاک ڈاؤن میں نہیں رہنا تھا تب ہم نے اسے نافذ کیا اور جب ہمیں لاک ڈاؤن میں رہنا چاہیے تھا تو ہم اسے ہٹا رہے ہیں’۔