قاہرہ، 9 جون (اسپوتنک) مصر کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کووڈ-19 وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس لیبارٹریز سے کل 1365 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام افراد ا ان مریضوں کے رابطے میں آئے جو پہلے سے کورونا مرض سے متاثر تھے۔ چند روز قبل اس بیماری سے 34 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
مسٹر مجاہد نے کہاکہ تمام نئے مریض اسپتالوں میں ہیں اور انہیں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایت کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملک میں کل 35444 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ 9375 افراد اس بیمارے سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 1271 افراد کی اب تک موت ہوچکی ہے۔