نئی دہلی ، 10 جون (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز پٹرول کی قیمت 73 روپے فی لیٹر اورعروس البلاد ممبئی میں 80 روپے فی لیٹر سے متجاوز کر گئی۔
پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل تیسرے روز بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان تین دنوں میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ڈھائی فیصد مہنگا بھی ہوگیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ تین دن میں پٹرول 1.74 روپے یعنی 2.44 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
ممبئی میں اس کی قیمت 52 پیسے اضافے سے 80.01 روپے ، چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 77.08 روپے اور کولکاتہ میں 52 پیسے اضافے سے 74.98 روپے ہوگئی۔
ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہوکر دہلی میں 71.17 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے، تین دن میں ، اس کی قیمت میں 1.78 روپے یعنی 2.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 62 پیسے بڑھ کر67.33 روپے ، ممبئی میں 55 بڑھ کر 69.92 روپے اور چنئی میں 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 69.74 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹروپولیٹن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) اس طرح تھی:
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 73.00 (+0.54) ——- 71.17 (+0.58)
کولکتہ ——— 74.98 (+0.52) ——- 67.33 (+0.62)
ممبئی ————- 80.01 (+0.52) ——- 69.92 (+0.55)
چنئی ———— 77.08 (+0.48) ——- 69.74 (+0.49)