رائے پور ،11 جون ( یواین آئی) چھتیس گڑھ میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 97 نئے پازیٹو مریض پائے جانے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 958 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 97 پازیٹو مریضوں کی شناخت کی گئی ہے جن میں بلاس پور کے 40 ، کوروبا کے 25 ، رائےگڑھ اور مہاسموند کے سات سات ، رائے پورکے پانچ ، درگ اور راج نندگاؤں کے تین تین ، کاوردھا اور منگلولی کے دودومریض شامل ہیں – سرگوجا ، سورج پور اور بیمیتارا کےایک ایک مریض شامل ہیں ۔
ان کو داخل کروانے کا عمل جاری ہے۔