لکھنؤ:11جون(یواین آئی) اترپردیش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 16لاکھ 18ہزار 537گاڑیوں کا چلان کرنے کے ساتھ ان سے 27کروڑ 94لاکھ سے زیادہ رقم جرمانے کے طور پر وصول کی گئی ہے۔
ریاست کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق)جیوتی نارائن نے جمعرات کی شام یہاں بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 1618537افرادکا چالان کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران 54163گاڑیوں کی سیز کیا گیا۔