کوشامبی: ضلع کوشامبی کے مغربی شریرا علاقے میں آم توڑنے کے سلسلے میں ہوئے تنازع میں ایک شخص کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹکری نگی گاؤں باشندہ مان سنگھ پٹیل کے آم کے درخت سے پڑوسی گاؤں بروا باشندہ پھول چند کے گھر کی لڑکیاں جمعرات کی شام آم توڑ رہی تھی کہ اس درمیان مان سنگھ آگئے اور انہوں نے ڈانٹ کر لڑکیوں کو بھگا دیا۔اس سلسلے میں مان سنگھ لڑکیوں کے ذریعہ ان کے باغ میں آم توڑنے کی شکایت لے کر بروا گاؤں میں پھول چندر کے گھر پہنچ گئے ۔
اس درمیان دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔ مان سنگھ اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ اسی وقت پھول چندر، اس کا بھائی گیان سنگھ، ادے سنگھ کے ساتھ مل کر راستے میں مان سنگھ اور اس کے لڑکے وپن کے اوپر حملہ کردیا۔ اس حملے میں مان سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ وپن زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے اس سلسلے میں پھول چند اور اس کے تین بھائیوں کے خلاف قتل کر مقدمہ درج کرلیاہے۔