نئی دہلی ، 13 جون ( یواین آئی ) کورونا وائرس (کووڈ ۔19) نے ملک میں سب سے زائد قہر مہاراشٹر ، گجرات اور دہلی میں برپا کیا ہے ۔ جہاں اس وبا سے مجموعی 6346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، جو ملک میں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کا 71.43 فیصد ہے۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کےریکارڈ 11458 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ سے بڑ ھ کر308993 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وبا کے سبب مجموعی 8884 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 154330 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 145779 ایکٹو کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاستیں …………………… ایکٹو کیسز ….. صحت یاب …. اموات ….. متاثرین
انڈ ومان نکوبار …… 5 ……………. 33 ……………. 0 …… … 38
آندھرا پردیش ……………… 2495 …………. 3105 ………… 80 .. …. 5680
اروناچل پردیش ………….. 63 ……………. 4 …………… 0 ……….. 67
آسام ………………….. 1953 ……………….. 1537 …. ….. 8 ……… 3498
بہار ………………….. 2480 ……………….. 3587 …. …… 36 ……….. 6103