نئی دہلی ، 13 جون ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ریلوے وزیر پیوش گوئل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمرکی دعا کی ۔
آج مسٹر گوئل کی 56 ویں سالگرہ ہے۔ مسٹر مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’’ میرے کابینہ کے ساتھی پییوش گوئل جی کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔
وہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی تجدید کاری میں سب سے آئے ہیں ۔ وہ ملک میں تجارت اور انٹرپینور شپ کو آگے لے جانے میں مؤثر تعاون کر رہے ہیں ۔
میں ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں ‘‘۔ پیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے پاس ریلوے کے علاوہ وزارت صنعت وحرفت کا چارج ہے۔