نیویارک، 16 جون (ژنہوا) جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملات 21 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں۔
یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر 2100749 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 115827 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کے نیویارک صوبہ میں کورونا کے سب سے زیادہ 383944 کیسز ہیں اور یہاں اب تک 30825 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ نیوجرسی ، کیلیفورنیا، ایلینوس اور میساچیوسٹ میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ہیں۔