نئی دہلی۔ 17 جون (یو ان آئی) ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے ہند۔ چین کنٹرول لائن کے نزدیک ہوئی جھڑپ میں شہید ہوئے کرنل سنتوش بابو کو ان کے گھر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
پارٹی کے قومی سکریٹری کے نارائن نے منگل کے روز مسٹر بابو کے گھر جاکر انہیں اپنی جذباتی خراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر نارائن مسٹر بابو کے کنبے سے ملے اور انہوں نے پارٹی کی جانب سے دلی رنج کا اظہار کیا۔ واضح رہے بہار رجمنٹ کے کرنل بابو اور دو دیگر جوان اس جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے پرامن طریقے سے اس معاملے کو سلجھانے کی اپیل کی ہے۔