شکاگو، 17 جون (ژنہوا) امریکہ کے ایلونوئس ریاست کے اٹارنی جنرل کامے راؤل نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر راؤل گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور انہوں نے پیر کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ انہون نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔
مسٹر راؤل نے بیان جاری کرکے کہا، مجھے معمولی علامات ہیں اور مسلسل اپنے اسٹاف کے رابطے میں ہوں، جس سے اپنے دفتر کا کام کرسکوں۔ ایلونوئس ریاست کے صحت افسران کے مطابق یہاں کورونا کے 133639 معاملے ہیں جبکہ اس سے 6398 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔