لکھنؤ:عالم باغ کوتوالی علاقہ واقع ہوم گارڈ ہیڈکواٹر میںکام کرنے والے نائی کے ۲۲ سالہ بیٹے نے گھر میں لگے پنکھے کے ہک میں دوپٹے سے پھانسی لگالی۔ آواز دینے کے بعد کوئی آہٹ نہ ہونے پر دروازہ توڑکر دیکھا گیا تو اس کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔
اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ وہیں متوفی کے قبضہ سے پولیس کوکوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔
عالم باغ کوتوالی علاقہ میں ہوم گارڈ ہیڈکوارٹر میں نائی کے عہدے پر کام کرنے والے رام تیرتھ کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کے بیٹے۲۲ سالہ چندن نے منگل کی شام اپنےگھر میں لگے پنکھے کے ہک کے سہارے دوپٹے سے پھانسی لگالی۔ متوفی کی ماں پرمیلا نے بتایاکہ ان کا بیٹا چندن تقریباً چار دن قبل گاؤں سےآیا تھا۔ تب سے وہ پریشان نظرآرہا تھا۔ دریافت کرنے پر اس نے کچھ نہیں بتایا۔ متوفی آئی ٹی آئی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے سبب گاؤں میںہی رہ رہا تھا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔