بلیا : ضلع میں رسڑا علاقے میں پولیس نے اسمگلنگ کرکے ہریانہ سے بہار لے جائی جارہی ۹۸۰؍پیٹی دیس شراب ضبط کی ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے 3اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ ضبط شراب کی قیمت ۴۰؍لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دویندر ناتھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ رسڑا کوتوالی پولیس پیر کی رات سڑولی پلیا پر گاڑی چیکنگ کررہی تھی۔چیکنگ کے دوران پولیس کو ایک ٹرک میں رکھا ہوا ۹۸۰؍پیٹی ہریانہ میں بنی شراب ملی ہے ۔ ٹرک میں سوار اسمگلروں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ یہ شراب ہریانہ سے بہار لے جائی جارہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ۹۸۰؍پیٹی میں ۱۸۰؍ایم ایل کی ۴۹۰۰؍دیسی دیشی شراب رکھی ہوئی تھی۔ شیشی پر صرف ہریانہ میں فروخت کرنے کا لیول لگا ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق پکڑے گئے شراب اسمگلر بلیا باشندہ منیش یادو اور ہریانہ باشندہ سنجے اور روہتاس شامل ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ پکڑی گئی شراب کی قیمت چالیس لاکھ روپئے ہے ۔ پکڑی گئی شراب کو ضبط کر کے تینوں ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔