نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آج مسلسل 12 ویں دن جاری رہا اور قومی راجدھانی دلی میں پٹرول 79 روپے فی لیٹرکے قریب پہنچا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پہلی بار 76 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 53 پیسے بڑھ کر 77.81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 10 نومبر 2018 کے بعدکی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کے دام میں 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 76.43روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 557 جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 12 دنوں مین دلی میں پٹرول 9 فیصد اور ڈیزل 10 فیصد سے زیادہ مہگا ہوچکا ہے۔اس دوران پٹرول کی قیمت میں 6.55 روپے اور ڈیزل میں 7.04 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 51 ۔ 51پیسے بڑھ کر بالترتیب 79.59 روپے اور 84.66 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 46 پیسے کے اضافے کے ستھ 81.32 روپے فی لیٹر رہی۔
ڈیزل کولکاتا میں 58 پیسے مہنگا ہوکر 71.96 روپے، ممبئی میں 61 پیسے مہنگا ہوکر 74.93 روپے اور چنئی میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہی:
میٹروشہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دلی ———— 77.81 ——- 76.43
کولکتہ ——— 79.59 ——- 71.96
ممبئی ————- 84.66 ——- 74.93
چنئی ———— 81.32 ——- 74.23