گونڈہ :اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے رہنے والے کورونا متاثر ایک کاروباری کی لکھنؤ میں دوران علاج موت ہوگئی۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ صاحب گنج محلہ باشندہ معروف کاروباری کی لکھنؤ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔
اس سے قبل رانی بازار کے رہنے والے ایک بزرگ کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے ۔وہیں شہر کے پٹیل نگر محلہ میں قائم پرائیویٹ اسپتال کے ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ضلع میں اس وقت۳۱کورونا مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔ ضلع میں کل ۱۱۴متاثرین میں سےتین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ۸۰ریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔