آذر بائیجان، 19 جون (ژنہوا) مغرببی افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں تودے گرنے کے سبب کم از کم 13 لوگوں کی موت جبکہ تین زخمی اور کئی دیگر لاپتہ ہوگئے۔
آئیوری کوسٹ کی قومی پولیس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق آذر بائیجان شہر کے نزدیک انیاما میں تیز بارش کے سبب مٹی کے تودے گرے جس میں کم از کم 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔ خراب مسم کے سبب لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ میں جون میں بارش کے موسم کے دوران اس بار تیز بارش ہورہی ہے۔ بارش کے سبب کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔