ریو ڈی جنیرو، 19 جون ّاسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر نبرد آزما لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران اس سے متاثرین کے 22765 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 978142 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی تاخیر شب جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 1238 لوگوں کی موت ہونے سے متاثرین کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کرکے 47748 پر پہنچ گئی ہے۔
اس سے ایک دن قبل برازیل میں کورونا انفیکشن کے 32188 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور کووڈ۔ 19 سے 1269 لوگوں کی اموات ہوئی تھیں۔ ایک دن قبل کے مقابلے برازیل میں متاثرین کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں بزازیل (9.78 لاکھ) پہلے سے ہی امریکہ (21.87 لاکھ) کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ کورونا کے سبب ہوئی اموات کی فہرست میں بھی برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر آگیا ہے۔
برازیل کے صدر جیئر بولسانارو مسلسل کورونا وائرس کو ایک عام فلو بتاتے آئے ہیں جس کے سبب انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اپنے نمائندہ وفد کے ساتھ مارچ میں امریکہ گئے تھے۔ جس کے بعد ان کے نمائندہ وفد میں سے 20 ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ برازیل میں کورونان انفیکشن کا پہلا معاملہ 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔