نئی دہلی، 19 جون ( یواین آئی ) کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے سب سے زائد ہلاکتیں مہاراشٹر میں ہوئی ہیں جبکہ دہلی دوسرے اور گجرات تیسرے نمبر پر ہیں۔
کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 5،751 ، دہلی میں 1،969 اور گجرات میں 1،591 اموات ہوئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13586 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 380532 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وبا کی وجہ سے اب تک مجموعی 12573 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 204711 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کوروناکے1،63،248 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔