پرتاپ گڑھ : ضلع کے تھانہ کندھئ پولیس نے مدافرپور چلبیلہ روڈ پر جعفر پور موڑ کے نزدیک ہفتہ کے روز نرسنگ ہوم کے وارڈ بوائے کی لاش برآمد ہوئی، جس کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔وہیں پولیس چار لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ شیام لال وشواکرما(۳۸)کندھئ شہر کے ایک نرسنگ ہوم میں وارڈ بوائے کا کام کرتا تھا۔ہفتہ کو اس کی لاش تھانہ کندھئ علاقے کے جعفر پور موڑ کے نزدیک پائی گئی ۔
پولیس نے پنچ نامہ کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے سر میں پھنسی ہوئی گولی نکالی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔