دیوبند : دیوبند کے قریبی گاؤں جڑودہ جٹ میں گاڑی کی زد میں آکر بائک سوار شخص زخمی ہو گیا جسے سی ایچ سی ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ اطلاع کے مطابق جڑودہ جٹ گاؤں کا رہنے والا روندر کمار بذریعہ بائک کسی کام سے دیوبند آیا تھا کام سے فارغ ہوکر جب وہ شام کے وقت اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا تو اس دوران جب وہ گاؤں کے راستے پر پہنچا تو پیچھےسے آنے والی گاڑی نے اس کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ،
خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری میڈیکل ایڈ کے بعد زخمی کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تحریر نہیں ملی ہے ،تحریر ملنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔