بارہ بنکی (نامہ نگار)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی ۲۸؍فروری کو بارہ بنکی میں روڈ شو کے ذریعہ عوام سے رابطہ کریںگے ۔اور ان کے مسائل کی سماعت کریں گے۔ مذکورہ اطلاع رکن پارلیمنٹ وصدر درجہ فہرست ذات اقوام قبائل ڈاکٹر پی ایل پنیا نے اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دی۔ مسٹر پنیا نے کہا کہ راہل گاندھی کا پروگرام لکھنؤ دیویٰ سڑک پر ماٹی سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد وہ حاجی وارث علی شاہ کے آستانہ پر حاضری دیں گے۔ یہاں پر چادر پوشی کے بعد چھپرا اسکول ہوتے ہوئے ایف سی آئی مال گودام روڈ ریلوے اسٹیشن ہوتے ہوئے پولیس لائن چوراہہ ، چھایا چوراہہ ، نیبلٹ چوراہہ ، بیگم گنج، لاجپت نگر اور کچہری کے بعد رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور سفید آباد و لکھنؤ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سے راہل گاندھی وارانسی جائیں گے۔
بینی پرساد ورما ان کے اس دورے میں ساتھ ہوں گے اس سوال پر مسٹر پنیا نے یہ فیصلہ ریاستی کمیٹی پر چھوڑ تے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بارہ بنکی روڈ شو میں اور کون کون ک
انگریسی ساتھ رہیں گے اس کا فیصلہ ریاستی صدر نرمل کھتری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں محسنہ قدوائی اور عمران قدوائی کی منظور ی مل گئی ہے۔ اس موقع پر فواد قدوائی، سابق ضلع صدر رضوان الرحمن ، گیانندر پرتاپ سنگھ، سندیپ سنگھ وغیرہ موجود تھے۔