لکھنؤ : اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر جیل اور انتظامیہ نے کوروناانفیکشن کو روکنے کےلئے بہتر انتظامات کئے۔ کورونا انفیکشن دورمیں ریاست کے جیلوں میں قیدیوں نے بھی کورونا واریئر کے طور میں اپنی اہم کردار ادا کیا۔
۱۶لاکھ ۵۳ہزار سے زیادہ ماسک اور ۲۱۲۵کٹس پی پی ای کٹس تیار
ریاست کے جیلوںمیں بند قیدیوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں مدد کرتے ہوئے ۱۶ لاکھ ۵۳ہزار سے زیادہ ماسک و۲۱ ۲۵ پی پی ای کٹ تیار کی ہیں جس کا استعمال کورونا انفیکشن سے بچنے میں کیا گیاہے۔ اس کےلئے جیل انتظامیہ اور محکمہ اصلاح کی جانب سے جیلوں میں سلائی یونٹوںکا انتظام کرایا گیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری اوستھی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ قیدیوں نے ماسک اور پی پی ای کٹس کے علاوہ سینیٹائزر بھی بنایا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اضلاع میں کورونا انفیکشن کو روکنے کےلئےکی گئی کوششوںکی وجہ سے آج ریاست کی جیلوںمیں کورونا انفیکشن کم ہے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل جیل آنند کمار نے اس تعلق میںکی گئی کوششوںکی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ وزارت آیوش اترپردیش سرکار کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل یقینی بنایا گیا۔