اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم دختر کا نام دیا گیا ہے اور اس روز مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور والدین اپنی بیٹیوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام طبی اصولوں اور اجتماعی فاصلے کو مدنظر رکھ کر جشن منایا جا رہا ہے۔
قم شہرمیں دکانوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات و مراکز میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت اور گیارہ ذی القعدہ آپ کے بھائی حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے اس با برکت موقع پرسحرعالمی نیٹ ورک اہلبیت عصمت و طہارت کے تمام چاہنے والوں اور اپنے تمام سامعین اور ناظرین کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔