خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔
آئی آر آئی بی نے عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاٹیوشا راکٹ بغداد ایر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔
ابھی تک راکٹ داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔
عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منطور کی ہے۔