الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر کے مخالف جووان گوائیڈو کی حمایت کا اعادہ کیا۔امریکا کے محکمہ خارجہ میں نیوز کانفرنس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ان جہازوں نے تقریباً 15 لاکھ بیرل ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فراہم کیں اور وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے ساتھ کاروبار کرنے پر خبردار کردیا جن کو امریکا اقتدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔









