لکھنؤ : آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ نے کہا ہے کہ بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاتراکی طرح کچھ شرائط کے ساتھ ایام عزا ماہ محرم کی مجالس اور جلوس نکالنےکی اجازت ملناچاہئے۔ منگل کی رات بورڈ کی مجلس عاملہ -عہدیداروںکے آن لائن جلسہ میں کورونا وباکے سبب آئندہ دوماہ بعد شروع ہونے والے محرم کے سلسلہ میں خصوصی طور سے غور وخوض کیا گیا۔









