لکھنؤ : ریاست کے چیف سکریٹری راجندرکمار تیواری نے متعدی امراض اور دماغی بخارپر موثر کنٹرول کیلئے یکم جولائی سے ۳۱؍جولائی تک متعدی امراض کنٹرول مہم اور دستک مہم کے دوسرے مرحلہ کےتحت تمام سرگرمیاں وسیع تر منصوبہ بناکر ریاست کے تمام ۷۵؍اضلاع میں چلانے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ضلعی اور بلاک سطحی مائیکرو پلانٹ چیف میڈیکل افسران اکٹھا کرکے ڈبلیو ایچ او-این پی ایس پی اور یونیسیف کو ۲۹؍جون تک دستیاب کرائیں تاکہ منصوبہ بندی کے مطابق سروے ان ایجنسیوں کے ذریعہ کرایا جا سکے۔
مہم کی مکمل رپورٹ مقررہ اہداف کے مقابلہ تمام حصولیابیاں پیش کرتے ہوئے پانچ اگست تک ریاستی ہیڈکوارٹر کولازمی طور سے دستیاب کرا دی جائے۔
چیف سکریٹری نے مذکورہ ہدایات شہری ترقیات ، دیہی ترقیات، پنچایتی راج، بیسک تعلیم، ثانوی تعلیم، خواتین اور اطفال بہبودی محکمہ، زراعت مویشی پروری، طبی تعلیم ،اطلاعات و رابطہ عامہ اور معذورین بہبودی محکموں کے کام اور فرائض کا تعین کرتے ہوئے متعلقہ ایڈیشنل چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری اور سکریٹری کو خط جاری کر دئے ہیں۔
انہوں نے ہدایات میں کہاہے کہ متعدی امراض اور دماغی بخارپر موثر کنٹرول اور صحت محکمہ کے ساتھ متعلقہ تمام محکموں کےذریعہ خصوصی ترجیح پر مختلف سرگرمیوں میں اپنی شراکت داری کرائی جائے۔
مسٹر تیواری نے کہاکہ مختلف محکموں کے ذریعہ کئے گئے کاموں اور اضلاع میں امراض کی صورتحال کے جائزہ کیلئے ضلع اور بلاک سطح پر تشکیل کمیٹیوں کا جلسہ مستقل وقفہ پر ہو۔ محکمہ وار اہداف کےمقابلہ سنیچر تک کی سرگرمیوںکی ہفتہ وار رپورٹ ریاستی ہیڈکوارٹر ہر ایک د و شنبہ کو جائزہ جلسہ میں پائی گئی کمیوںپر ایکشن ٹیکن رپورٹ کےساتھ بھیجا جائے۔
انہوںنے کہاکہ تمام سرکاری دفاتر میں محکمہ سربراہ، اسکولوں کے اساتذہ، شہری بلدیہ کے کارگزار افسران اور دیہی سطح پر گاؤں پردھانوںکےذریعہ ماحولیاتی اور ذاتی صفائی وامراض سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کے سلسلہ میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی جائے۔