لکھنؤ: اس برس عالمی یوم ماحولیات پر ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے ایک ہزار پودے لگائے جانے کا عزم ہے۔ اس درخت کاری کا افتتاح ادارہ کے صدر مولانا سید رضا حسین رضوی کے دست مبارک سے ہوچکا ہے۔
اس برس انہوں نے ادارہ کے گراؤنڈ میں چند ایک درخت لگائے ہیں اور ان کا بیان ہے کہ اس پورے سال میں ایک ہزار پودے لگانا ہمارا مقصد ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ہمارے ماحول سے فضائی گندگی کا خاتمہ ہوسکے۔
اس وقت پوری دنیا میں پودے لگائے جانے کی سخت ضرورت ہے چوں کہ جیسے جیسے آباد ی کا گراف بڑھتا جارہا ہے، جنگلات ختم ہوتے جارہے ہیں ، اس لیے نئی نئی بیماریاں بھی جنم لیتی رہتی ہیں۔
سویہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں کی گیلری میں یا صحن خانہ میں کم از کم کسی ایک پھول کا پودا ضرور لگائیں۔ گملے میںپودا لگائیں۔ کسی ایک پھول کو زندگی دیں ۔ اس سے آپ کی زندگی میں تازگی آئے گی اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اس جانب متوجہ کرائیں کہ پود ے ہماری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔
آج شام ۵ بجے مولانا سید کلب جواد نقوی نے کچھ پودے لگائے ہیں۔ان کے ساتھ مولانا حبیب حید ر نے بھی اس شجرکاری میں حصہ لیا ۔مولانا کلب جواد نے درخت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس مہم میں شریک ہوں اور زمین کو مزید آلودگی سے محفوظ رکھنے میں قدم بڑھائیں ۔ چونکہ یہ کام ایک سے نہیں، سب کی شراکت سے ہی ہو سکتاہے۔
آخر میں مولانا رضا حسین نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ کے کلمات جاری کئے اور اس سال ایک ہزار پودے لگائے جانے کی بات پر تاکید بھی کی۔ انہوں نے آئے ہوئے سبھی حضرات سے گزارش کی ہے کہ ہماری فضا کو آلودہ ہونے سے محفوظ رکھیں اور کم از کم ایک پودہ ضرور لگائیں ۔