نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے قومی راجدھانی دلی میں اس مہینے ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 16 اور پٹرول کی قیمت تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دلی میں سنیچر کے روز پٹرول کی قیمت 25 پیسے اضافے کے ساتھ 80.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 21 پیسے بڑھ کر 80.40 روپے فی لیٹر کے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس مہینے 7 تاریخ سے تیل تقسیم کرنے ولای کمپنی نے دونوں ایندھنوں کے دام بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران دلی میں پٹرول 9.12 روپے یعنی 12.80 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ مسلسل 20 دن میں ڈیشل کی قیمت 11.01 روپے یعنی 15.87 فیصد بڑھ گئی ہے۔
کولکاتا اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت 23۔23 پیسے بڑھ کر بالترتیب 82.05 روپے اور 87.14 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں یہ 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.59 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
ڈیزل کولکاتا میں 18 پیسے مہنگا ہوکر 75.52 روپے، ممبئی میں 20 پیسے کے اضافےکے ساتھ 78.71 روپے اور چنئی میں 17 پیسے کی تیزی کے ساتھ 77.61 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔
میٹروشہر ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 80.38 ———- 80.40
کولکتہ ——— 82.05 ———- 75.52
ممبئی ————- 87.14———- 78.71
چنئی ———— 83.59 ———- 77.61