اترپردیش بورڈ کے 10 ویں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے راجدھانی لکھنو واقع لوک بھون میں نتائج جاری کئے۔ 10ویں کلاس کے طلبا اپنے رول نمبر سے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
اس دوران ان کے ساتھ آئی اے ایس اونیش اوستھی اور آئی اے ایس انورادھا شکلا موجود تھیں۔ نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ اس باریوپی بورڈ کے نتائج پچھلی بار سے بہتر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ طلبا کو ان کی ڈیجیٹل مارکشیٹ یکم جولائی کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول (10ویں کلاس) اور انٹرمیڈیٹ (12ویں کلاس) کے 5257137 طلبا نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار 304 کاپیاں چیک کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28293304 کاپیوں کو 21 دن میں جانچ کرکے نتائج اعلان کئے جانے کا ہدف حاصل کیا۔ نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ 15 دنوں کے اندر مارکشیٹ اور سرٹیفکیٹ کی سافٹ کاپی مل جائے گی۔ صرف 7783 امتحانی مراکز پر بورڈ کے امتحانات کرائے گئے۔
اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12ویں کے امتحانات میں اس سال 56 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مگر ان میں سے 4.7 لاکھ طلبا نتائج آنے سے پہلے ہی فیل ہوگئے۔ اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ کے نتائج آنے میں اب بس کچھ ہی وقت رہ گیا ہے۔ بورڈ کی 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے نتائج آج دوپہر 12 بجے اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال یوپی بورڈ کے امتحانات کے لئے 56 لاکھ سے زیادہ طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مگر آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج جاری ہونے سے پہلے ہی 4 لاکھ 70 ہزار طلبا فیل ہوگئے ہیں۔