لکھنؤ(نامہ نگار)بھارتیہ جنتا پارٹی کی ۲مارچ کو ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے شہر بی جے پی کارکنوںمیں آج کئی علاقوں میں عوامی موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ پارٹی کے صدر دفتر پر ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی ، لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن اور میڈیا انچارج شری کانت شرما نے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی آئندہ دو مارچ کو بی جے پی کی ہونے والی ’وجے
شنکھ ناد ریلی‘ کا کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ ریلی ہے۔
اس موقع پر ریاستی بی جے پی مجلس انتظامیہ کے اراکین جے پال سنگھ، ریاستی نائب صدر گوپال ٹنڈن، شہر صدر منوہر سنگھ، جنرل سکریٹری راکیش شریواستو،انوراگ مشرا انو، مکیش شرما، نریش سونکر، وپن اوستھی، اودھیش گپتا، چھوٹو، شیام جیت سنگھ، شیلو ٹنڈن وغیرہ دیگر کارکنوں کے ساتھ ریلی میں موجود تھے۔ خرم نگر چوراہے پر مودی ٹی اسٹال لگایا گیا۔ جس کا افتتاح شہر نائب صدر ترلوک سنگھ ادھیکاری اور منطقائی صدر دیو جیت پانڈے نے کیا۔
واضح ہو کہ اس تشہیری مہم میںعوام کو ’مودی چائے‘ پلاکرریلی میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی تھی۔ مانک نگر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک شری کرشن مشٹھان بھنڈار پر ’نمو چائے چوپال‘ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چوپال میں چائے پیش کرتے ہوئے نریندر مودی کی پالیسیوں سے عوام کو واقف کرایا گیا۔ چائے چوپال میں سابق رکن اسمبلی سریش تیواری، راکیش شریواستو، ہرسرن لال گپتا، اشوک تیواری سدھیر شریواستو وغیرہ موجود تھے۔