لکھنؤ: شہر کی میئر نے اتوارکے روز زون تین واقع باڑھ پمپنگ اسٹیشن اور نالےکامعائنہ کیا ۔ میئر سنیکتا بھاٹیا اجودھیا داس وارڈ واقع کھدرامحلہ کے بیرک نمبر دو باڑھ پمپنگ اسٹیشن پہنچیں۔ یہاںموجود ملازم نے باری باری تمام ڈیزل اور الیکٹرک پمپ کو چلاکردکھایا۔ میئر نے تمام بندوبست پر اطمینان ظاہرکیا۔ اس کے بعدمیئر نے مشعلچی ٹولہ واقع بیرل نمبر ایک کا معائنہ کیا۔
وہاںپر موجود اہلکاروں نے بتایاکہ سبھی پمپ بہتر ڈھنگ سے چل رہے ہیں لیکن یہاںموجود چمڑے کی فیکٹری اور گھروں سے نکلنے والے کچرے سے نالیاں چوک ہو جاتی ہیں۔
مقامی باشندے اپنے یہاں کا تمام کچرانالی میں پھینک دیتے ہیںاسے بار بار صاف کرانا پڑتا ہے ۔اس دوران میئر سنیکتا بھاٹیانے افسران کوہدایت دی کہ چمڑااور دیگر کچرا نالی میں پھینکنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےاور ان سے جرمانہ وصول کیا جائے۔
معائنہ کے دوران میئر نے یہ بھی ہدایت دی کہ ڈیزل پمپ سےچلنے والے پمپنگ اسٹیشن میں ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدارمیں رکھا جائے جس سے ضرورت پڑنے پر اسے فوری طورپر استعمال کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس شب میںدوبجے میئر کو اطلاع ملی تھی کہ باڑھ پمپنگ اسٹیشن میں ڈیزل ختم ہوگیاہے۔ اس کے بعد رات میں ہی ڈیزل کا بندوبست کرایا گیا تھا۔
معائنہ کے دوران میئر کے ساتھ اجودھیا داس وارڈکی کارپوریٹر کم کم راجپوت، سٹی انجینئر منیش اوستھی ،اسسٹنٹ انجینئر سنجے پانڈے، جونیئر انجینئر نیتو سمیت دیگر اہلکار موجود تھے۔