ماسکو ، 29 جون (اسپوتنک) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک سڑک کے کنارےہوئے بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔یہ اطلاع افغانستان کی نیوز ایجنسی پژواک نے اتوار کے دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ صوبے کے ضلع واشیر میں ہوا تھا۔
اس حادثے کا شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں۔ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے ہفتے کے روز کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران طالبان کی جانب س مجموعی طور پر 51 شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی دن کابل بم دھماکے میں افغانستان انڈیپنڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے دو اہلکار کی بھی موت ہوگئی ۔ طالبان اور امریکہ کے مابین فروری میں امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں بم دھماکے اور مسلح تصادم تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ قومی مفاہمت کے لئے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی حکومت طالبان سے کسی بھی وقت بات چیت کے لئے تیار ہے۔