کانپور: سماجوادی پارٹی اترپردیش ہائی کمان سے بھیجی گئی پارٹی کے کام اور پالیسیوںکی بک لٹ آنے والے ۲۰۲۲کے انتخابی پیغام کی اپیل کا آج سماجوادی پارٹی کے لوگوں نے شیوالہ میں کیمپ لگاکر اور گھرگھر جاکرلوگوں کو تقسیم کیا،
تاجر نیتارہنما اور ویاپار منڈل شہر کے صدر جتیندر جیسوال نے بتایاکہ ہم سماجوادی پارٹی کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کو لوگوں کےگھرگھرتک پہنچارہے ہیںاور بک لٹ کے ذریعہ اپیل کے طور پر پارٹی کے ذریعہ کرائے گئے بہترین ترقیاتی کاموں اور پارٹی کی پالیسیوں سے لوگوں کو واقف کرائیں گے۔
عوام کی توجہ ایک بار پھرسے ترقیاتی شخص اکھلیش یادوکو ووٹ دینے کےلئے راغب کریں گے۔ہم نے گزشتہ حکومت میں ایکسپریس وے ،سماجوادی پنشن ، گومتی ریور فرنٹ،میٹرووغیرہ سمیت کئی کام کرائے ہیں۔ مکیش ورمانے کہاکہ بی جے پی حکومت میں صرف عوام کو پریشان کرنے کاکام ہورہا ہے۔
ہم اپنے کاموںاور پالیسیوں کو آنے والے انتخابات کے اعلان کوہم عوام تک پہنچائیں گے اور اس بی جے پی حکومت کی گھٹیا فکر سے اور عوام مخالف حکومت سے عوام کو آزادی دلائیں گے۔ہماری سماجوادی پارٹی کی اکھلیش یادوکی رہنمائی میں پانچ برس تک چلنے والی سماجوادی حکومت نے عوام کے درمیان ان کی منشاکے مطابق سہولیات فراہم کرانے کاکام کیاہے۔
کنیاودیادھن ، ہائی اسکول اور انٹرمیں زیادہ نمبر لانے والے طلبا کولیب ٹاپ ، غریب کنبوں کی لڑکیوں کی شادی میں بطور امداد۴۰ہزار روپئے کی نقد رقم فراہم کرائی گئی،جسے موجودہ حکومت نے بند کردیاہے۔اس موقع پرفیض محمود،منوج چورسیا آریہ، دیپک سریتا، شیش ناتھ یادو، ونے کمار،راجیندر کنوجیہ، گورو بکسریا،جیتو کیتھل وغیرہ لوگ موجودرہے۔