نے جواب دے دیا ہے۔دراصل گذشتہ سال کی معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی سپرہٹ فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فرحان اختر کی اداکاری پر نصیرالدین شاہ نے تنقید کی تھی۔اس پر جب فرحان سے جواب مانگا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’فلم کو لوگوں نے پسند کیا۔ فلم کے ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا کو میرا کام پسند آیا۔ ملکھا اور ان کا خاندان میرے کام سے خوش تھا۔ وہ خوش تو میں بھی خوش۔‘
فرحان اختر کا کہنا تھا کہ ’ویسے بھی کچھ لوگ آپ کے کام کو پسند کرتے ہیں کچھ کو آپ پسند نہیں آتے۔ میں اس معاملے میں مثبت باتوں پر توجہ دیتا ہوں اور باقی چھوڑ دیتا ہوں۔ ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔‘نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ’بھاگ ملکھا بھاگ انتہائی ڈرامائی اور بناوٹی قسم کی فلم تھی۔ فرحان نے اس کے لیے سخت محنت کی لیکن جسم بنا لینا اور بال بڑھا لینا ہی تو کافی نہیں ہوتا۔ تھوڑی اداکاری بھی کر لیتے تو اچھا ہوتا۔‘نصیر الدین شاہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنی اس فلم میں فرحان اختر ملکھا سنگھ جیسے لگ ہی نہیں رہے تھے۔59 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔فرحان اختر کی آنے والی فلم ’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘میں ان کے ساتھ ہیروئین ودیا بالن ہیں۔فلم میں ودیا بالن ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ان پر دھونس جماتی رہتی ہیں۔ذاتی زندگی میں فرحان کی زندگی کس طرح کی ہے؟’میرے خاندان میں عورتوں کی ہی چلتی ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو ماں اور بہن بااثر تھیں۔ پھر شادی ہوئی تو بیوی کا زور چلا اور اب میری بیٹیاں مجھ پر دھونس جماتی رہتی ہیں۔‘