پرتاپ گڑھ۔ : ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ فتن پور علاقے کے پٹہٹیاء گاوں واقع انڈین پٹرول پمپ کے اے ٹی ایم پر منگل کی صبح لوٹ کی کوشش میں ناکام ہونے پر بدمعاشوں نے پٹرول پمپ مالک سمیت دو افراد کو گولی مار دی ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ تھانہ فتن پور علاقے کے پٹہٹیاء گاوں کے انڈین پٹرول پمپ کے اے ٹی ایم میں آج صبح پٹرول پمپ مالک سنتوش چورسیا (۳۲) پٹرول پمپ کی سیل کا پیسہ ڈال رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح بدمعاش پہونچے اور لوٹ کی کوشش کرنے لگے ۔ مزاحمت پر بدمعاشوں نے سنتوش کو گولی مار دی ۔ادھر تیل لینے پہونچے رماکانت یادو نے جب بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کیا تو ان کو بھی گولی مار دی ۔
دونوں شدید زخمیوں کو علاج کے لیئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگراج ریفر کر دیا ۔پولیس وقوعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔