فتح اللہ ۔ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے 265 رن کا ہدف رکھا ہے ۔ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رن بنائے۔ ٹیم کی طرف سے شکھر دھون نے سب سے زیادہ 94 رن کی شراکت کی ۔ ٹیم انڈیا کو نواں اور آٹھواں جھٹکا بالترتیب بھونیشور کمار اور آر ۔ اشون کے طور پر لگا ۔ بھونیشور صفر پر جبکہ اشون 18 رن جوڑ کر پویلین لوٹے۔ ٹیم انڈیا کو ساتواں جھٹکا اسٹیورٹ بننی کے طور پر لگا ۔ بننی بغیر کھا تہ کھولے آؤٹ ہو گئے ۔ سینانا ئیکے نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا ۔ اس سے پہلے امبا تی رائیڈو آؤٹ ہوئے ۔ اس میچ میں رائیڈو بھی کچھ خاص نہیں کر سکے۔ وہ 18 رن بنا کر چلتے بنے ۔ ہندوستان کا پانچواں وکٹ دنیش کارتک کے طور پر گرا ۔ کارتک محض 4 رن جوڑ کر مینڈس کی گیند پر سلوا کو کیچ تھما بیٹھے ۔ شکھر دھون سنچری سے چوک گئے اور مینڈس کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ دھونی نے 94 رن بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکاشامل ہے ۔اس سے پہلے اجنکیارہانے کے طور پر ہندوستان کا تیسرا وکٹ گرا ۔ رہانے نے 22 رن بنائے اور سینانائیکے کی گیند پر لاہیرو تھرمانے نے ان کا کیچ لپکا۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ کپتان وراٹ کوہلی کی شکل میں گرا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف سنچری کھیلنے
والے کوہلی اس میچ صرف 2 رن سے اپنے نصف سنچری سے چوک گئے ۔ انہیں مینڈس نے بولڈ کر دیا ۔ کوہلی نے 51 گیندوں کا سامنا کر 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رن بنائے ۔ سلامی بلے باز روہت شرما کے طور پر ہندوستان نے اپنا پہلا وکٹ کھویا ۔ روہت 13 بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ روہت کو سینانائیکے نے اپنا شکار بنایا ۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات بہت سست رہی ۔ دونوں ہی سلامی بلے بازوں کے بلے سے رن بے حد سست رفتار سے نکل رہے تھے ۔ 10 اوور میں ٹیم انڈیا ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 37 ہی بنا سکی ۔ اس سے پہلے ہندوستان کے خلاف سری لنکا کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ۔ ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی ۔ پہلے میچ سے دونوں ٹیمیں بونس حاصل نہیں کر سکی تھیں ۔ ہندوستان ی ٹیم جہاں چھٹی بار خطاب کے لئے کوشاں ہے وہیں سری لنکا کی ٹیم پانچویں مرتبہ چمپئن بن کی کوشش کرے گی ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان یہ 144 واں میچ ہے اور دونوں سات ماہ کے وقفے کے بعد آمنے – سامنے ہیں ۔ اس میچ کے ذریعے ہندوستان کے اسپن گیند روی چندرن اشون 100 وکٹ کی تعداد چھونے کی کوشش کریں گے ۔ اشون نے اب تک 98 وکٹ لئے ہیں۔