لکھنؤ : آخرکار لکھنؤیونیورسٹی اور اے کے ٹی یو نے اپنے مجوزہ امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ امتحانات کرائے جانے کے سلسلہ میں بنی کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت کی جانب سے نظرثانی کی جا رہی ہے جسے دیکھتےہوئے دونوں یونیورسٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے گائڈلائن آنے کے بعد امتحانات پر آخری فیصلہ کیاجائے گا۔
لکھنؤ یونیورسٹی میں گزشتہ کئی دنوں سے امتحانات کی مخالفت کر رہے طلبانے انتظامیہ کے فیصلہ کاخیرمقدم کیا ہے۔ امتحان میں ۱۷۶ڈگری کالجوںکے تقریباً ۲۵ہزار طلباوطالبات کو شامل ہونا تھا۔ وہیں اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی نے امتحان کیلئے ریاست کے ۱۴۵؍اداروںکو سینٹربنایاتھاجہاںپر تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار طلباکو امتحان دیناتھا ۔
امتحان کنٹرولر پروفیسر راجیو کمار نے بتایاکہ طلباکے درجات اکتیس جولائی تک ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ امتحان کےسلسلہ میں اے آئی سی ٹی ای کی کوئی گائڈلائن نہیں آئی ہے اس لئے امتحان کو فی الحال ملتوی کر دیاگیاہے ۔