جینیوا، 4جولائی(ژنہوا)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے متاثرہ ممالک سے وبا کے پھیلاو پر کنٹرول اور زمینی سطح پر ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر(ہنگامی امور)مائیکل ریان نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ لوگوں کو احتیاط برتنی چاہئے۔اعدادوشمار جھوٹے نہیں ہیں زمینی حالات بے بنیاد نہیں ہیں۔
مسٹر ریان نے کہا،”ممالک کو اپنی معیشت پٹری پر لانی ہے اور اس کی مضبوط وجہ بھی ہے،یہ سمجھنے لائق ہے،لیکن آپ موجودہ مسائل کی ان دیکھی نہیں کرسکتے۔یہ پریشانی جادو سے نہیں جائے گی۔”انہوں نے زور دیا کہ سوشل ڈسٹینسنگ جیسے اقدامات ان علاقوں کے لئے بہت ضروری ہیں جہاں کورونا وبا قابو سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 1.10 کروڑ سے زیائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.24لاکھ سے زیادہ اپنی جان گنواں چکے ہیں۔