لکھنؤ: ریاست کے تمام اسکول دو شنبہ کے روز سے کھل گئے۔ اس سےقبل اتوار کے رو ز اسکولوں میں سینیٹائزیشن کا کام کرایا گیا۔ اسکولوں کی صفائی ہوئی اور سماجی فاصلہ فارمولہ کے لحاظ سے بیٹھنےکا بندوبست کیا گیا۔
حالانکہ فی الحال بچے نہیں آئیںگے صرف اساتذہ ودیگر ملازمین کو ہی بلایا گیاہے۔ آن لائن تدریس اور نئے سیشن میں بچوں کے داخلہ کیلئے اسکول کھولے جا رہے ہیں۔ اسکول کھل جانے کے بعد اساتذہ بچوں کوآن لائن پڑھانے کی حکمت عملی بتائیں گے پھر اس وقت نظام الاوقات سے سرپرستوں کو واقف کرایا جائے گا۔ اسکول اس لئے بھی کھولے جا رہے ہیں تاکہ جو سرپرست تین ماہ سے فیس ادا نہیں کر پارہے ہیں وہ اب فیس جمع کر سکیں۔ غور طلب بات یہ کہ اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ فیس سے کسی کو چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔