جونپور: اترپردیش کے جونپور کے سکرارا علاقے کے اترائی گاؤں میں واقع انٹرکالج کے منیجر کو نامعلوم بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔پولس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سکرارا علاقے کے نظام الدین پور گاؤں کے رہنے والے سبھاپتی دوبے (۷۰)نے اپنے گھر سے تھوڑی دور واقع اترائی گاؤں میں پنڈت سبھاپتی دوبے انٹرکالج قائم کیا تھا۔
سنیچر کی رات کھانا کھانے کے بعد اسکول کے احاطے میں واقع رہائش گاہ میں سو گئے تھے ۔ آج صبح لوگوں نے دیکھا تو ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ مسٹردوبے غیرشادی شدہ تھے اور پیر سے معذور تھے ۔
ان کا قتل کیوں کیا گیا یہ بات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے ۔ لاش پوسٹ کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔