دبئی (بھاشا) سعودی عرب اور ہندوستان کی کل تین پارٹیوں نے مل کر دبئی میں باسمتی چاول کا فروخت مرکز شروع کرنے کیلئے ایک مشترکہ صنعت بنائی ہے ۔ یہ مرکز ہندوستان کی اس پریمیم زرعی پیداوار کو مغربی ایشیا کے گاہکوں تک پہنچائے گا۔
شہزادہ مشال بن عبداللہ بن ترقی او ر بین الاقوامی نجی سرمایہ کار وی رمن کمار نے ہندوستان کی ایل ای اے ایف انڈیا (لکشمی انرجی اینڈ فوڈس لمیٹیڈ) کے ساتھ مشترکہ صنعت قائم کی ہے ۔ اس کا مقصد چاول اسٹو
ر اور تقسیم کے لئے مغربی ایشیا اور شمالی افریقی علاقے کا سب سے بڑا مرکز بنانا ہے۔ مشترکہ صنعت انووو اسپیشلٹی فوڈس جے ایل ٹی کی تشکیل ۷ء ۲ کرو ڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کی گئی ۔ اسٹور ، پروسیسنگ اور پیکجنگ سہولت تیار کرنے کے ارداے سے تشکیل اس مرکز کی صلاحیت ۲۰۱۴ میں ۱۰۰۰۰۰ ٹن باسمتی چاول ہو گی ۔