بھدوہی : ضلع کے سریاواں علاقے میں پولیس کے ساتھ بدمعاشوں کی ہوئی مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش دیپک گپتا ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ترجمان نے منگل کو یہاں بتایاکہ سریاواں علاقے میں بھدوہی۔
سریاواں شاہراہ کے چوتھار چوگنا ترمہانی کے نزدیک چیکنگ کے دوران پیر کی رات تقریبا پونے دو بجے مقامی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے بائیک سوار بدمعاشوں کو گھیر لیا۔
خود کو گھرتا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں 50ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش دیپک گپتا جاں بحق ہوگیا اور اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں کے ساتھ فائرنگ میں کرائم برانچ انچارج اجے سنگھ سینگر کے پیر میں گولی لگی ہے ۔
انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فرار بدمعاش کو تلاش کرہی ہے ۔ دیپک گپتا پر مختلف اضلاع میں قتل، لوٹ سمیت تقریبا 18معاملے درج ہیں۔ یہ بدمعاش 2014 میں وارانسی جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
واضح ہوکہ پولیس انعامی بدمعاشوں پر خصوصی توجہ دے کر ٹیمیں تشکیل کرکے ان کی گرفتاری کاعمل جلد سے جلد بروئے کار لانا چاہتی ہیں،اسی سلسلہ میں پولیس نے مذکورہ معاملہ میں اپنی کوششیں تیز کردی ہیں، اب بدمعاش چونکہ تصادم میں ماراجاچکاہے اور اس کے ساتھی بھی فرار ہیں جنہیں پولیس جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔