لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مڑیاؤں علاقہ میں دن دہاڑے چور گھر کا تالا توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقد روپئے اور قیمتی سامان چوری کر لے گئے۔ پولیس نے مکان مالک کی تحریر پر معاملہ درج کر لیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق مڑیاؤں کی کرشنا وہار کالونی کا باشندہ وپل کشور اپنے کنبہ کے گھر کو بند کر کے مندر گیا ہوا تھا۔ کچھ دیر کے بعد جب وہ گھر واپس پہنچا تو اس نے صدر دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھا۔ گھر کے اندر جاکر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کمرے میںرکھی ہوئی الماری کھلی ہوئی تھی اور زیورات و نقد رقم اور گھر کا قیمتی سامان چوری ہو گیا تھا۔ وپل نے اس واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اس معاملہ م
چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔